حالات حاضرہ،تجزیے، تبصرے اور انٹر ویوز پر مبنی تحاریر

منگل، 7 جولائی، 2015

ایشیا ٹائمز نیوز لیٹر

ایشیا ٹائمز نیوز لیٹر  
نوبل انعام یافتہ اكونومسٹ امرتیہ سین نے کہا مودی حکومت ایجوکیشنل انسٹی ٹيوٹس پر سیدھا کنٹرول چاہتی ہے
وقت اشاعت: Wednesday 08 July 2015 01:57 am IST

نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز) نالندہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر دوسری مدت کے لئے امیدواری واپس لینے والے نوبل  انعام یافتہ اكونومسٹ امرتیہ سین نے نریندر مودی حکومت پر براہ راست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے نیو یارک ریویو آف بکس میں لکھے گئے 4 ہزار الفاظ کے مضمون میں نالندہ یونیورسٹی چھوڑنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے۔ ساتھ ہی الزام لگایا کہ مودی حکومت ایجوکیشنل انسٹی ٹيوٹس پر سیدھا کنٹرول چاہتی ہے۔

کینسر کے مرض میں مبتلا ہندو بچی کے علاج کے لیے مسلم نوجوان افطار بیچ کر پیسہ جمع کر رہے ہیں
وقت اشاعت: Wednesday 08 July 2015 01:41 am IST

بنگلور: بنگلور واقع بینسن ٹاؤن ایسوسی ایشن کے رکن بلڈ کینسر سے متاثرہ ایک ہندو بچی کے علاج کے لیے 16 لاکھ روپے جمع کرنے کے لئے ایک مختلف طرح کی مہم چلا رہے ہیں۔

ٹھیلے کے اوپر ی حصے پر باپ فروخت کرتا ہے انڈا سموسہ اور بیٹا نیچے بیٹھ کر کرتا ہے پڑھائی
وقت اشاعت: Wednesday 08 July 2015 01:26 am IST

رانچی: (ایجینسی ) چار سال کا کرن کمار روز اپنے والد سنتوش مہتو کے ساتھ کام پر آ جاتا ہے۔ سنتوش رانچی کے مورہابادی میدان کے پاس انڈا اور سموسہ فروخت کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایک ہی ٹھیلا ہے جس کے اوپری حصےپر والد اپنی دوکان لگاتے ہیں  اور بیٹا کرن ٹھیلے کے نیچے بیٹھ کر اپنا ہوم ورک مکمل کرتا ہے۔
اتراکھنڈ میں پہلا طبیہ کالج قائم، سی سی آئی ایم نے منظوری دی
وقت اشاعت: Wednesday 08 July 2015 01:07 am IST

نئی دہلی: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ میں پہلے طبیہ کالج کے قیام سے طب یونانی کی ترویج و ترقی اب یقینی ہوگئی ہے۔ یہ ڈاکٹر محمد ہارون  ، صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، اتراکھنڈ کی کو ششوں کا ثمرہ ہے ۔

مسلم مجلس مشاورت کا پچاس سالہ جشن 31 اگست کو، نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری گولڈن جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے
وقت اشاعت: Wednesday 08 July 2015 12:59 am IST

نئی دہلی: ہندوستانی مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اگلے 31 اگست کو اپنی نصف صدی پورے ہونے پر ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کرکے گولڈن جوبلی منائے گی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جنا ب محمد حامدانصاری اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔یہ تاریخی اجلاس دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقد ہوگا اور صبح 11 بجے سے شام تقریباً 9بجے تک جاری رہیگا۔

جماعت اسلامی نے ملک میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے سدبھاونا منچ بنانے کا کیا اعلان ؛ کہا اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ اور ملک کو عالمی استعمار اور جارحانہ قوم پرستی سے بچانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں
وقت اشاعت: Wednesday 08 July 2015 12:35 am IST

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ملک میں بڑھتے فرقہ وارانہ فساد اور فرقہ پرست عناصر کے ذریعہ مسلسل اشتعال انگیز بیانات کے بعد یہ ضروری ہو گیا ہے کہ فاشسٹ قوتوں کے تقسیم کاری ایجنڈہ کو روکنے کے لئے علاقائی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری جنرل محمد سلیم انجینئر نےجماعت کے شعبہ میڈیا کی جانب سے صحافیوں کے لئے منعقدہ افطار پارٹی اور پریس میٹ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنانے اور مضبوط کرنے کے لئے مقامی سطح پر سدبھاو نا منچ بنانے کی کوشش کرے گی۔ اس منچ کے ذ
ایک مسلم آٹوڈرائیور نے فرض کی ادائیگی کی نادر مثال پیش کی
وقت اشاعت: Tuesday 07 July 2015 05:36 pm IST

نئی دہلی: بھارت میں کئی عورتوں کے لئے رات میں اکیلے سفر کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔ اگرچہ رنجني شنکر کی یہ کہانی انسانیت پر تھوڑا بھروسہ ضرور دلاتی  ہے۔ فیس بک پر گزشتہ ہفتے ڈالی گئی ان کی پوسٹ کو اب تک 1400 سے زیادہ لوگوں نے شیئر کیا ہے۔
رنجنی شنکر کے مطابق، انہیں بنگلور سے 38 کلومیٹر دور كنكپرا جانا تھا۔ وہ تقریبا ایک گھنٹے تک انتظار کرتی رہیں، تب غضنفر علی نام کا ایک آٹو والا انہیں وہاں لے جانے کو راضی ہوا۔
کشمیر کی دیبا فرحت نے انتہائی مشکل حالات میں اردو سے آئی اے ایس بننے کا خواب پورا کیا
وقت اشاعت: Tuesday 07 July 2015 12:55 am IST

اننت ناگ : یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقد سول سروس امتحان میں اس بارکل 4۔5 لاکھ  امیدواروں میں 1236 امتحان میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والے طلبا میں خواتین کا فیصد بھلے ہی کم ہو، لیکن ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے نئی کامیابیاں اپنے نام کر رہی ہیں۔
دہلی کے اسکولوں میں مسلم اقلیتی طلبہ اب سنسکرت کی جگہ اردو مضمون پڑھ سکیں گے
وقت اشاعت: Tuesday 07 July 2015 06:21 pm IST

نئی دہلی :  (ایشیا ٹائمز) عام آدمی پارٹی سرکار نے  دہلی کے  اسکولوں کو اردو ٹیچرس کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے اب دہلی کے ان سرکاری اسکولوں میں جن میں مسلم اقلیتی طلبہ کو اردوکی جگہ مجبورا سنسکرت کا مضمون پڑھنا پڑتا تھا انہیں اردو مضمون پڑھا یا جائے گا ۔ دہلی سرکار اردو ٹیچرس کی بھرتی کرے گی ۔
Supreme Court notice to Centre on plea to get political parties under RTI
وقت اشاعت: Tuesday 07 July 2015 06:44 pm IST

Supreme Court notice to Centre on plea to get political parties under RTI
New Delhi: The Supreme Court today sought responses from the Centre, the Election Commission and six political parties, including Congress and BJP, on a plea to declare all national and regional pol

0 تبصرہ کریں:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔